Monday, October 24, 2011

Oct 23: Pictures PDF Format.

241011 Pics Awan Baradari

پریس ریلیز تیئس اکتوبر

پریس ریلیز
پشاور:چوبیس اکتوبر دو ہزار گیارہ

فروغ تعلیم سے سماجی و معاشی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے
مستحقین زکوۃ کے لئے ’روزگار اسکیم‘ شروع کرنے پر غور‘ ثالثی کمیٹی کے قیام پر مشاورت کا عمل جاری
ذاتی مکان نہ رکھنے والوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی اور تنظیم کی زیرنگرانی سکول کے قیام کی تجاویز
سرگرمیوں کی تشہیر کیلئے ذرائع ابلاغ کے کردار سے استفادہ کرنے پر اتفاق‘ الگ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ
حوصلہ افزائی کیلئے میٹرک کے امتحان میں کامیاب طلباء و طالبات میں نقد انعامات و شیلڈز کی تقسیم
فلاحی تنظیم ’’اعوان برادری یکہ توت ‘‘ کے جنرل کونسل اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کی ’اَعوان برادری‘ تعلیم کے فروغ اور درس و تدریس کے بہتر مواقعے فراہم کرنے کے لئے متعدد حکمت عملیوں پر غور کر رہی ہے‘ جن کا مقصد کم مالی وسائل رکھنے والے بچوں بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد خورشید انور و دیگر اعلیٰ عہدیداروں کرنل (ر) سکندر حیات‘ ملک مہر الہٰی اور ملک مظہر شریف نے کہا ہے کہ ’’فروغ تعلیم سے سماجی و معاشی مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکتا ہے خصوصاً کم مالی وسائل رکھنے والے خاندانو کی تعلیم کے ذریعے غربت و افلاس اور محرومیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔‘‘ تنظیم برادری اعوان یکہ توت ’زکوۃ فنڈ‘ سے مستحقین کے لئے روزگار اسکیم کا اجرأ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے‘ تاکہ ’اعوان برادری‘ کے غرباء اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔


تنظیم اَعوان برادری یکہ توت پشاور (رجسٹرڈ) کا جنرل کونسل اِجلاس سرپرست اعلیٰ ملک محمد خورشید انور کی رہائشگاہ‘ شاد باغ‘ بیرون یکہ توت گیٹ منعقد ہوا۔ تیئس اکتوبر کی شام ہوئے اِس اجلاس میں اَراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مالی حسابات و تنظیم کے جاری و مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مختلف اَمور پر تفصیلاً غوروخوض کیا گیا۔

’تنظیم اَعوان برادری یکہ توت پشاور‘ نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ انعامات پانے والوں میں حرأ بشیر دختر ملک بشیر احمد‘ نعمان وہاب ولد ملک عبدالوہاب‘ وسیم احمد ولد ملک محمد صدیق‘ کرن آفتاب ولد ملک آفتاب احمد‘ محمد عظیم ولد ملک محمد افضل اور سعد سیلمان ولد ملک منظور احمد مرحوم شامل تھے۔

تنظیم کی جانب سے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں بیچ کر قیمت تنظیم کے درج ذیل پانچ نامزد اَفراد کے پاس جمع کرائیں۔ گذشتہ برس 28 ہزار روپے قربانی کی کھالوں سے آمدن ہوئی تھی۔
1: ملک آفتاب کراکری ہاؤس‘ سرکلر روڈ‘ بیرون یکہ توت
0323.923.2322

2: ملک مہر الٰہی‘ بٹیر بازاں
0302.859.8888

3: ملک محمد نوید‘ محلہ شالی کوبان سرکی روڈ‘ نمک منڈی چوک
0300.596.7420

4: ملک فرمان الٰہی ‘ ملک پورہ یکہ توت
0300.598.6959

5: ملک سہیل عزیز‘ عشرت سینما روڈ گلبہار
0315.813.1330

اِجلاس کو بتایا گیا کہ ’’تنظیم اعوان برادری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کرائی گئی ہے‘ جس کے بعد تنظیم کو ایک غیر سرکاری فلاحی ادارے اور اِسے قانونی حیثیت مل گئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ’ثالثی کمیٹی‘ کے قیام پر بھی غوروخوض کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کے ذریعے متعلقہ کمیٹی کے قیام کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ’’ذرائع ابلاغ سے رابطہ کاری کے لئے ’میڈیا کمیٹی‘ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔‘‘ ’’برادری کے ایسے افراد جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں اور کم مالی مسائل کے سبب مشکلات سے دوچار ہیں کے لئے ’ہاؤسنگ اسکیم‘ بنانے کا منصوبہ بھی متعارف کرایا گیا۔

جنرل سیکرٹری ملک محمد نوید نے خطاب کرتے ہوئے حسابات بھی پیش کئے جن کے مطابق تنظیم کی کل آمدن 12 لاکھ 43 ہزار 479 روپے رہی۔ تنظیم کی جانب سے رمضان المبارک میں 84 خاندانوں کو فوڈ پیکج دیئے گئے‘ جن پر 4 لاکھ 31 ہزار663 روپے خرچ ہوئے۔ اس کے علاوہ انہی مستحق 84 خاندانوں میں دو ہزار روپے فی خاندان کے حساب کے حساب سے ایک لاکھ 68 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد تقسیم کئے گئے جبکہ اگست اور ستمبر کے دوران ’زکوۃ فنڈ‘ سے 18 ہزار 575 روپے کی ادویات تقسیم کی گئیں اور ہنگامی امداد کے طور پر چار مستحق افراد کو مجموعی طور پر 45 ہزار روپے مالی امداد دی گئی۔ انہوں نے اراکین سے درخواست کی کہ وہ ماہانہ چندے کی رقم باقاعدگی سے ادا کریں تاکہ تنظیم کی امدادی و انتظامی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Oct 23: Press Release.

241011 Press Release Awan Baradari

Oct 23: Video Report.